Home >> Breaking News,عکس ہند >> ایم پی برج بھوشن اور پہلوان بجرنگ پونيا سکھایں گے فٹنس کے گر


نئی دہلی(خبرستان)
ملک بھر میں صحت کے حوالے سے عوامی بیداری پھیلانے کے مقصد سے ایک مختلف قسم کا مقابلہ ‘فٹنس گلی گلی چیلنج 2019′ کا انعقاد 20 جون کو وائی ایم سی اے آڈیٹوريم میں کیا جائے گا. پہلی اوردوسری پوزیشن پررہنے والےشرکا کو 24 کیرٹ سونے اور چاندی کا سکہ انعام میں دیا جائے گا۔
چھ بار کے ایم پی اور کشتی فیڈریشن آف انڈیا کے چیئرمین برج بھوشن شرن سنگھ بطور مہمان خصوصی اور عالمی رینکنگ میں نمبر -1 پہلوان ارجن ایوارڈی اور پدم شری بجرنگ پونيا بطور مہمان اس پروگرام میں حصہ لینے والوں کوو فٹنس کے چال اورگر سکھایںگے۔یہ دونوں ہستیاں فاتحین کو انعام دینے کے ساتھ ساتھ ملک کے جانے مانے کھیل صحافیوں کو بھی نوازےگی۔اس دوران زندگی میں فٹنس کی اہمیت موضوع پر ایک سیمینار بھی بنایا جائے گا۔
فٹنس گلی گلی (رجسٹرڈ) کے صدر ڈاکٹر شتانشو شیکھر شرما کے مطابق اس مقابلے کا انعقاد اس سوچ کے ساتھ کیا جا رہا ہے کہ مختلف جم، گھروں، اسکولوں، کالجوں اور پارکوں میں ورزش کرنے والے لوگوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مل سکے جس میں وہ ایک صحت مند مقابلہ کے تحت اپنا ہنر دیکھا سکیں۔اس میں وہ لوگ مدمقابل ہوں گے جنہوں نے شاید کبھی کسی مقابلے میں حصہ نہ لیا ہو۔’
انہوں نے بتایا کہ 8 سے 12 سال عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے پلینک، 12 سے 18 سال عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے پلینک اور ہاف سٹنگ، 18 سے 30 سال، 30 سے ​​40 سال اور 40 سے 50 سال کی عمر کے مردوں کے لئے پش اپ اور پلینک جبکہ 50 سال سے زیادہ عمر کے مردوں کے لئے پلینک کے مقابلےرکھے گئے ہیں۔ خواتین میں 18 سے 25 اور 25 سے زائد عمر کی کلاس میں پلینک اور ہاف سٹنگ مقابلے کرا ئے جائیں گے ۔
ڈاکٹر شرما کے مطابق ہر عمر میں پہلی پوزیشنپر آنے والے کو 24 کیرٹ سونے کا سکہ ، ٹرافی، سرٹیفکیٹ، جم کٹس اور ٹی شرٹ انعام میں دی جائے گی۔دوسرے مقام پر رہنے والے کو چاندی کا سکہ، ٹرافی، سرٹیفکیٹ، جم کٹس اور ٹی شرٹ انعام میں دی جائے گی۔تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہنے والوں کو بھی پرکشش انعام دیے جائیں گے۔
سیل ،شیو نریش ،کاسکو،ڈی این ایس اورسے سی ای اسے کے اسپانسر ہیں۔ASAIL,SHIVE NARESH,DNS,COSCO اورACEاس کے اسپانسرہیں

the author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top