تھائی لینڈ میں جاری جونیئر ایشیائی کشتی چیمپئن شپ میں آج ہندوستانی خاتون پہلوان انشو ملک نے شاندار کشتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا۔ آج خواتین کشتی کے مقابلوں کو 5 کیٹگری میں منعقد کیا گیا اور ہندوستانی خاتون پہلوانوں نے 1گولڈ اور 1 کانسی سمیت 2 تمغے جیتے۔ انشو ملک نے 59 کلوگرام خواتین زمرے میں کشتی ٹیم کے لئے پہلا گولڈ میڈل جیتا جبکہ انجو نے 55 کلوگرام وزن کے زمرے میں کانسہ کاتمغہ جیتا۔