Home >> Breaking News,کھیل کھلاڑی >> فٹبال کوفروغ دینے کے لئے نشا فاؤنڈیشن کامثبت اقدام

ملک میں فٹ بال کو مستحکم کرنے کے مقصد کے نشا فاؤنڈیشن نے ایک بامعنی پہل کرتے ہوئے دہلی کے امبیڈکر اسٹیڈیم میں اپنے دوسرے انٹر کالج فٹ بال ٹورنامنٹ کا فتتاح کیا

۔ اس موقع پر مہمان خصوصی رہے وزارت اسٹیل کے وزیر پھگن سنگھ کلستے، ارجنٹینا اورچیک جمہوریہ کے سفرا،ماضی کے عظیم فٹبالرعزیزقریسی ،دوردرشن کے مایہ نازکمینٹیٹرغوث محمد،نشا فاؤنڈیشن کی صدر نشا کوٹھاری سمیت دیگر کئی اہم معزز شخصیات موجود ر رہیں۔21 جولائی کوفائنل کھیلا جائے گا

۔اس درمیان کھیل جانے والے اس انٹر کالج فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز میں تمام مہمانوں کی طرف سے فٹ بال کو کک مار کرکیا گیا۔اس ٹورنامنٹ میں صرف دہلی یونیورسٹی کے کالجز کی ہی 16 ٹیمیں شرکت کریں گی اور 21 جولائی کو اس ٹورنامنٹ کا آخری خطابی مقابلہ کھیلا جائے گا۔ افتتاحی تقریب کے دوران وزارت اسٹیل کے وزیر پھگن سنگھ کلستے نے کہا کہ فٹ بال ملک کے ہر نوجوان کا پسندیدہ کھیل ہے،

 

 

اسے اور مضبوط کرنے کے لئے ہم سب کو آگے آنا چاہئے۔ویسے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کھیلوں کے حوالے سے کافی حسا س ہیں۔نشا فاؤنڈیشن کی صدر نشا کوٹھاری نے کہاکہ یہ ہمارا دوسرا ایڈیشن ہے ہم فٹ بال کی مضبوطی کے لئے اور لوگوں کو بھی آگے آنے کی اپیل کریں گے۔جبکہ پرشانت پرکاش نے کہا کہ ہمارا مقصدکھیلوںکے ساتھ ساتھ بچوںکو ماحولیات کے حوالے سے آگاہی بھی کرانا ہے ۔جس سے آنے والے دنوں میںبچے پانی کےتحفظ اور ماحولیات کے حوالے سے باخبر ہوسکیں۔انہوںنے کہا کہ فاتحین کوچیک کے علاوہ ٹرافیاں دی جائیں گی جبکہ غیر معمولی کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کونقد انعامات اورٹرافی پیش کی جائیں گی۔ اس موقع پرشائقین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی ۔

the author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top