Home >> Breaking News,عکس ہند >> حاملہ خواتین کو احتیاطی تدابیر، غذائی اجزا کے تعلق سے آگاہی


نوئڈا:
اتر پردیش کےضلع گوتم بدھ نگر میں بدھ کو اے این ایم کے سب سینٹرپر صحت میلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر حاملہ خواتین کو احتیاطی تدابیر، غذائی اجزا کے تعلق سے آگاہی دی گئی ۔ اس کے علاوہ بچوں کو ٹیکے لگائے اور غذائی قلت کے شکار بچوں کی نشاندہی کی گئی۔ضلع پروگرام آفیسر پونم تیواری نے بتایا کہ ضلع میں 34 اے این ایم سب سینٹر پرمیلے کا انعقاد کیا گیا۔ میلے میں غذائی اجزا کے استعمال میں دلچسپی پیدا کرنے کے مقصد کے تحت صحت بخش غذا بنا کراس کی نمائش بھی کی گئی ۔ پنچایتی راج محکمہ کی طرف سے اسٹال لگا کر علاقائی طور پرفائدہ حاصل کرنے والوں کو حفظان صحت کے حوالے سے بھی روشنی ڈالی گئی ۔

میلے میں آگن باڑی کارکنان نے حاملہ خواتین،کم عمرلڑکیوں اور چھوٹے بچوں کو بلا معاوضہ علاج کے ساتھ ہی صحت کی دیکھ بھال کی تدابیر سے آگاہی کرائی ۔ انہیںصحت بخش غذا کے فوائد بھی بتائے۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبہ کا مقصد مالی تنگی کے باعث کوئی بھی بچہ محروم نہ رہ جائے اور اس کی بہتر نشونما ہوسکے ۔ حاملہ خواتین کو بھی اس اسکیم کا فائدہ ملے تاکہ زچہ بچہ دونوں صحت مند رہیں۔

the author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top